عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے ملورہ علاقے میں گزشتہ شب ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک حادثہ ملورہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک معمر خاتون کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر جے وی سی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
خاتون کی شناخت سندر بیگم زوجہ محمد رمضان کے طور پر ہوئی۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔