سرینگرسڑک حادثے میں خاتون کی موت، ایک زخمی

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// بدھ کی شام سرینگر کے برزلہ علاقے میں ایک کار دودھ گنگا ندی میں گرنے سے ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
زرائع کے مطابق ایک الٹو کے’10’ کار بلبل باغ برزلہ کے قریب ایک ندی میں گر گئی، جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حرکت میں آکر کار میں سوار دو خواتین کو نکال لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو قریبی صحت کی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔
اہلکار نے متوفی کی شناخت بلقیس بیگم زوجہ مختار احمد سکنہ پرانا برزلہ کے طور کی ہے، اور زخمی کی شناخت شریفہ بیگم کے طور ہوئی ہے “۔

Share This Article