عظمیٰ ویب ڈیسک
اُدھم پور/جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر شاردھا ماتا مندر کے قریب ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اُدھم پور منتقل کیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق، بدقسمتی سے ایک خاتون اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئی جبکہ 9 دیگر زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اُدھم پور میں منی بس حادثے کا شکار ، خاتون جاں بحق، 9 افرادزخمی
