عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں جمعرات کو ایک فائرنگ رینج کے قریب گھاس کاٹنے کے دوران کرچ لگنے سے ایک 37 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ریاسی ضلع کی کھدری چنکاہ گاو¿ں کی رہائشی سیتا دیوی کو “اس وقت کرچ سے چوٹ لگی جب وہ صبح کے وقت رَڈ پل میں گھاس کاٹنے کیلئے فائرنگ رینج کے قریب گئی”۔
پولیس نے کہا کہ ارناس پولیس تھانہ کی ایک ٹیم نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔ ابتدائی تفتیش میں اس واقعے کے دہشت گردی کے کسی بھی زاویے سے انکار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) موہتا شرما نے لوگوں سے افواہ پھیلانے والوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔ افسر نے کہا کہ جو بھی شخص جعلی خبریں بنانے میں ملوث پایا گیا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔