مینڈھر میں کچا مکان گرنے سے خاتون زخمی

مینڈھر// ضلع پونچھ کے مینڈھر میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد مبینہ طور پر آج صبح ایک کچا مکان مندہم ہونے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے منکوٹ علاقے کے بلنوئی گاوں میں گزشتہ رات 6.6 شدت کے زلزلہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے مکان میں دراڑیں پڑ گئیں، جس کے بعد بدھ کی صبح مکان منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔
زخمی خاتون کی شناخت آسیہ پروین زوجہ محمد بشارت کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے سے مکان کو نقصان پہنچنے کے دعووں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔