عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں صوبہ کے سانبہ ضلع میں مشتبہ منشیات فروشوں کے ذریعہ پولیس پارٹی پر حملے کے سلسلے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن کے انتہائی مطلوب سمگلر معصوم علی عرف کالا کی اہلیہ کو رکھ باروٹیاں کے قریب پولیس پارٹی پر حملے کے الزام میں گرفتار نویں ملزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 اپریل کو ہوئے حملے میں کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وجے پور پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں اس سے قبل بھی 8 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔