عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے میں جمعرات کو ایک 40 سالہ خاتون کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شکیلہ بانو زوجہ عبدالرشید بابا ساکن حفرو بٹ پورہ کو ان کی رہائش گاہ پر بجلی کا کرنٹ لگا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں پی ایچ سی حفرو بٹ پورہ لے گئے جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناءپولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔