عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// کپواڑہ کے کرالپورہ کے ٹنگواڑی علاقے میں ایک خاتون کی پراسرار حالات میں اس کے سسرال گھر میں موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ٹنگواڑی لون ہری کرالپورہ کی رہنے والی 27 سالہ خاتون اپنے سسرال کے گھر میں مشتبہ حالات میں انتقال کر گئی۔ متوفی کے میکے نے لگایا ہے کہ اسے اس کے سسرال والوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے پولیس تھانہ کرالپورہ میں ایف آئی آر زیر 4/2025 درج کرکی کے تحقیقات شروع کردی ـ ہے۔ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ضلع ہسپتال کرالپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی مکمل جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے۔