عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈورو چوک سوپور علاقے میں ایک خاتون چلتی بس سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون ڈورو چوک سوپور میں چلتی بس سے گر کر زخمی ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے فوری طور پر ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت فاطمہ بیگم زوجہ عبدالحمید ڈار سکنہ ڈانگر پورہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور حادثے کی وجوہات پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔