عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے دروبگام علاقے کی 50 سالہ خاتون جمعہ کے روز اپنے مکان کی دوسری منزل سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت پروین زوجہ غلام محی الدین ساکن دروبگام پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروین کو شدید زخمی حالت میں ابتدائی طور پر ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پلوامہ میں دوسری مکان کی منزل سے گرنے کے بعد خاتون جاں بحق
