عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وورپش علاقے میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت ایک نہر میں چھلانگ لگا دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ماں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔
مقامی افراد اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو نہر سے باہر نکالا اور انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں کی حالت اب مستحکم ہے۔خاتون کی شناخت تسلیمہ کے طور پر ہوئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
گاندربل میں خاتون نے دوبچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، تینوں کو بچا لیا گیا
