کپوارہ میں کچا گھر گرنے سے ایک خاتون اور ایک کمسن کی موت

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب کے امری بھک ورناؤ جنگلاتی علاقے میں رات کے وقت ایک عارضی پناہ گاہ گرنے سے ایک 60 سالہ خاتون اور ایک 8 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے امری بھک ورناؤ جنگلاتی علاقے میں گذشتہ رات ایک عارضی پناہ گاہ گر جانے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی۔متوفین کی شناخت 60 سالہ مرفی نوری زوجہ محمد یوسف میر اور 8 سالہ عابد حسین ولد محمد شفیع میر ساکنان عفان ورنائوکے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی ہے اور اس ضمن میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Share This Article