عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر تعلیم و صحت سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ سرد موسم اور کم عمر طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے سرما ئی تعطیلات کا آغاز ممکنہ طور پر دسمبر کے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے بتایا کہ والدین کی جانب سے بارہا موسمِ سرما کی تعطیلات کے شیڈول کے اعلان کا مطالبہ کیا جاتا ہے کیونکہ سردی کے ایام میں کم عمر بچوں کو کافی دشوار یوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی ہے اور ابتدائی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی جماعت سے مڈل کلاس تک کے طلبہ کے لیے تعطیلات کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔‘‘
دسمبر کے پہلے ہفتے میں آٹھویں جماعت تک سرمائی تعطیلات متوقع : سکینہ ایتو