عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے جمعہ کو سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 23 دسمبر 2024 سے 7 فروری 2025 تک جاری رہیں گی۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، تمام تعلیمی پروگراموں کے لیے آخری ورکنگ ڈے 20 دسمبر ہوگا، جبکہ کلاسز 10 فروری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو شعبے تعطیلات کے دوران جزوی یا مکمل طور پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں، انہیں پیشگی طور پر ڈین آف اکیڈمک افیئرز کو اپنی تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔
اس کے علاوہ، یونیورسٹی کے تمام انتظامی دفاتر تعطیلات کے دوران بھی معمول کے مطابق فعال رہیں گے۔