سرینگر //سرینگر کے بلوارڈ روڈ علاقے میں حکام نے سوموار کو ایک شراب کو سیل کردیا ہے کیوںکہ دکان کھولنے کےلئے متعلقہ محکمے کی جانب سے باضابطہ لائسنس حاصل نہیں کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے پیر کو سری نگر شہر کے ڈل گیٹ علاقے میں بلیوارڈ روڈ پر ایک موبائل وائن شاپ کو سیل کر دیاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صارفین کو شراب فروخت کرنے والے ایک موبائل کنٹینر کو اس وقت سیل کر دیا گیا جب آپریٹر رجسٹرڈ لائسنس دکھانے میں ناکام رہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے معائنہ کیا اور موبائل وائن شاپ کو سیل کر دیا۔جب کنٹینر کو سیل کیا گیا تو سینکڑوں لوگ جن میں زیادہ تر سیاح تھے موبائل شاپ سے شراب خریدتے ہوئے دیکھے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ برانڈڈ شراب کی ہر بوتل کے لیے صارفین سے زائد رقم وصول کی جا رہی تھی۔
واضح ہے کہ بلیوارڈ روڈ پر شراب کی دو دکانیں ہیں جو باضابطہ لائسنس شدہ ہیں اور ان دکانوں سے مقامی اور غیر مقامی افراد قانونی طور پر شراب حاصل کرتے ہیں ۔
ڈل گیٹ سرینگر میں شراب کی دکان سربمہر
