عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ’ انڈیا اتحاد‘ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو شدت کے ساتھ اٹھائے گا اور ان کی آواز بن کر کام کرے گا۔راہل گاندھی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پیغام میں کہا کہ آج پارلیمنٹ میں کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملک ارجن کھرگے جی کے ساتھ انڈیا اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں کی میٹنگ میں شامل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے رہنما مسلسل عوامی مفادات سے جڑے مسائل اٹھا رہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔موصوف نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پارلیمنٹ میں ملک اور عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بن کر کام کریں گے: راہل گاندھی
