عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 دکان خاکتسر ہوگئے، پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بتادیں کہ سونہ مرگ میں ہفتے کی شام آگ کی ایک ہولناک واردات میں 50 کے قریب دکانیں ،ریسٹورینٹ ، کمرے اور دیگر ڈھانچے خاکستر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘میرا دفتر مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ضرورت مندوں تک ہر ممکن امداد پہنچ جائے’۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘سونہ مرگ مارکیٹ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے سے بہت دکھ ہوا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ میرا دفتر مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ضرورت مندوں تک ہر ممکن امداد پہنچ جائے’۔عمر عبداللہ نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘میرے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور کاروباریوں کے ساتھ ہیں’۔انہوں نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا: ‘اس مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کی باز یابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے’۔
سونہ مرگ متاثرین کی باز یابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے :عمر عبداللہ
