جونپور// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہندوستان سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔ شہر سے گاؤں تک سب سے زیادہ 5جی یوجرس ہیں۔ ہم 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
وزیر دفاع راجناتھ سےاتوار کو اترپردیش کے ضلع جونپور کے نظام الدین پور گاؤں میں بی جے پی کے سینئر لیڈر جگت نارائن دوبے کی رہائش پر منعقد تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کچھ بولتا ہے تو ساری دنیا کان کھول کر سنتی ہے کہ ہندوستان بول کیا رہا ہے۔ فوج سے جڑے آلات ہندوستان کی سرزمین پر بن رہے ہیں اور دوسرے ممالک کو بھی ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ ملک میں 1.30لاکھ سٹارٹ اپ کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں کو ہندوستان کی تاریخ پڑھنی چاہئے۔ہمارے تاریخ میں ہر شعبے میں ہندوستان کی حصولیابی ہے۔
سنگھ نےمیڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک مقبوضہ جموں کشمیر ہندوستان کا مکٹ منی ہے اور اس کے بغیر جموں کشمیر ادھورا ہے۔ پاکستان کے لئے یہ ایک بیرونی شعبے سے زیادہ کچھ نہیں ہے وہ اس کا استعمال دہشت گردی کو شہ دینے وہ ہندوستان مخالف پیروپیگنڈے کے لئے کررہا ہے۔
وزیر دفاع نے پاک مقبوضہ جموں کشمیر کو ہندوستان کا جزو لاینفک قرار دیا اور ساتھ ہی پاکستان کو سخت چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ غلام جموں کشمیر میں دہشت گردانہ ٹریننگ کیمپ و لانچنگ پیڈ ختم کردے نہیں تو مناسب جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں دہشت گردی کو شہ دینے کی سازش لگاتار جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کے ہندوستان مخالف پروپیگنڈے پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان وہاں لوگوں کو مذہب کے نام پر ہندوستان کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے اور وہاں کے باشندوں پر ظلم کرتا ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر ہریندر سنگھ، سابق ایم ایل سی کنورویریندر پرتاپ سنگھ، سابق ایم ایل اے گلاب سروج، بی جے پی کے ریاستی ترجمان اوم پرکاش سنگھ، بی جے پی کے ضلع صدر پشپ راج سنگھ، اپنا دل کے قومی سکریٹری پپو مالی سمیت بی جے پی کے کارکنان و ذمہ داران موجود رہے۔
وزیر دفاع کے آمد کو دیکھتے ہوئے پورا نظام الدین پور گاؤں پولیس چھاونی میں بدل گیا تھا۔