بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ کے ضلع یونٹ کولگام کے صدر زبیر احمد کا کہنا ہے کہ بھاجپا نے جموں و کشمیر میں تعمیروترقی کا نیا دور شروع کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے لوگ اب بھاجپا کی حمایت کررہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا بھاری اکثرت سے جیت حاصل کرے گی۔