Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینخطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں خونخوار جنگلی جانوروں کی دہشت : گذشتہ چند ماہ کے دوران آدھ درجن سے زائد افراد کو زخمی درجنوں مال مویشی کو بنایا نوالہ

KU Admin
Last updated: May 18, 2025 1:52 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال// ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے چند مہینوں کے دوران بانہال اور رامسو سب ڈویژن کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں آدھ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مال مویشیوں کو بھی جنگلی جانوروں نے اپنا نوالہ بنایا ہے ۔
ہفتے کی رات تحصیل رامسو کے لدنیھال نیل میں ریچھ کے ایک حملے میں چار مویشی ہلاک ہوئے ہیں جس میں دو گائے ، ایک بیل اور ایک بچھڑا شامل ہیں ۔
ہفتے کی صبح بھی بانہال کے ٹھنڈی چھاؤں میں ریچھ کے حملے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
نیل کے لدنیھال کے مقامی لوگ اسوقت ششدر رہ گئے جب لوگوں کی موجودگی کے باوجود ریچھ نے ہلاک کئے گئے مویشیوں کو چھوڑ کر بھاگنے میں سخت مزاحمت کی جس کی وجہ سے لوگوں میں ان جنگلی درندوں کی موجودگی اور نقل و حرکت سے مزید دہشت طاری ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک گائے کو ریچھ قریب دو سو فٹ نیچے تک گھسیٹ کر لے گیا اور وہاں سے جانے کیلئے تیار ہی نہیں تھا۔
وادی نیل کے مقامی سماجی کارکن اور سنئیر نیشل کانفرنس لیڈر طارق ابراہیم سوہل نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن رامسو کے دیگر علاقوں کی طرح وادی نیل کے علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کی موجودگی اور دن دہاڑے نقل وحرکت نے عام لوگوں کا چلنا پھرنا دو بھر کر دیا یے اور سکول جانے والے بچوں ، کھیتوں میں کام کرنے والے زمینداروں اور مال مویشیوں پالنے والے افراد کو خوف کے سائے میں روزمرہ کے معاملات انجام دینا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کی رات ایک ریچھ نے سابقہ پنچ عبد السبحان ملک ساکنہ لدنیھال کے گاؤ خانے کا دروازہ توڑ کر ایک بیل ، ایک دودھ دیتی گائے اسکے چھوٹے بچھڑے اور ایک اور گائے کو ہلاک اپنا نوالہ بنایاـ
انہوں نے کہا ریچھ کو وہاں سے بگھانے کیلئے پوری بستی کے لوگ جمع ہوئے تھے لیکن یہ ریچھ مار ڈالے گئے پالتو جانوروں کو چھوڑ کر وہاں سے نکلنے کیلئے تیار ہی نہیں تھا اور لوگوں کے شور شرابہ اور ڈرانے دھمکانے کے بعد یہ ریچھ اپنے شکار کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیل کی آبادیوں میں کالے ریچھ اور تیندؤں کی نقل و حرکت تیز ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں بھی ڈر محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریچھ کے حملے میں اپنا مال مویشی کھونے والے عبد السبحان ملک کا روزگار انہیں مال مویشیوں کی آمدنی سے چلتا تھا اور ضلع انتظامیہ کو ان کی مدد کیلئے سامنے آنا چاہئے۔
انہوں نے محکمہ جنگلی حیات کے حکام سے اپیل کی ہیکہ وہ جنگلی درندوں کو انسانی بستیوں سے دور بھگانے کیلئے اپنی کاروائیوں کو تیز اور موثر بنائیں تاکہ عوام کو جنگلی جانوروں سے تحفظ مل سکے ۔p

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترین

امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی

July 5, 2025
تازہ ترین

بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی

July 5, 2025
تازہ ترین

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?