عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// سرینگر کے باغات علاقے میں ہفتہ کی شام ایک چونکا دینے والے واقع میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عبدالرشید ڈار ولد عبدالکریم ڈار ساکن روات پورہ باغات نامی ایک شخص کو اس کی اہلیہ نے آج شام مارا پیٹا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔