جموں و کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں کا امکان

رام بن کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کی بعدبعددوپہر سے جموں و کشمیر بھر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وادی کشمیر کے میدانی علاقوں اور جموں صوبہ بھر میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران وادی کے بالائی علاقوں سمیت پیرپنجال اور خطہ چناب کی پہاڑیوں پر بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گزشتہ روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کچھ بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری کیساتھ ساتھ نچلے اورمیدانی علاقوں بشمول جموںمیں گرچ چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ کچھ علاقوںمیں وسیع پیمانے پر بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردارکیاکہ جمعہ کودوپہر کے بعد گرج چمک کیساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور کچھ علاقوںمیں ژالہ باری ہونے کابھی امکان ہے۔
متعلقہ محکمے نے تاہم کہاکہ26سے 28مارچ تک جموںوکشمیرمیں موسم بنیادی طور پرخشک رہنے کاامکان ہے۔
اسی دوران سری نگر میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 5.8ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پہلگام میں درجہ حرارت منفی 0.5 اور گلمرگ میں منفی 1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ کے عہدیدار نے کہا کہ لداخ خطہ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1، کرگل 0.2 اور لیہہ میں منفی 3.2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.2، کٹرہ میں 10، بٹوت میں 3.5، بانہال میں 2.2 اور بھدرواہ میں 3 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔