عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے بدھ کے روز راجوری کا دورہ کیا۔
وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔‘
انہوں نے کہا کہ جی او سی نے تمام رینکوں کو انسداد ملی ٹینسی کی کارروائیوں کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
لیفٹیننٹ جنرل مشرا نے انسداد ملی ٹینسی کی جاری کارروائیوں میں سابق فوجیوں کی انمول شراکت اور حمایت کو بھی سراہا۔
معلوم ہوا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر جی او سی نے سرحدوں پر تعینات جوانوں کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل مشرا نے پیر کے روز 16 کور کے نئے جی او سی کے طور پر کمان سنبھالی۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ
