جب پاکستان نے ریڈ لائن عبور کی، دہشت گرد کیمپ جلائے گئے: رجیجو

KU Admin
2 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پیر کو کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کی کھینچی گئی ریڈ لائن عبور کی، تو دہشت گردوں کے کیمپ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ انہوں نے یہ بات لوک سبھا میں ’’آپریشن سندور‘‘پر بحث کے آغاز کے موقع پر کہی۔
رجیجو نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس ‘پر لکھا’’آج آپریشن سندور پر بحث کا آغازہو رہا ہے… اِس لئے میں کہتا ہوں جب راون نے لکشمن ریکھا پار کی، تو لنکا جل گئی۔ جب پاکستان نے بھارت کی ریڈ لائن عبور کی، تو دہشت گرد کیمپ جلا دیے گئے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ وزیر دعاع راجناتھ سنگھ اس ’’خصوصی بحث‘‘کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے جواب میں بھارت کے مضبوط، کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن سندور پر روشنی ڈالنا ہے۔
ایسا امکان ہے کہ جارحانہ اپوزیشن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس دعوے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کو روکنے میں ثالثی کی اور دونوں ممالک کو جنگ بندی پر راضی کیا۔
بھارت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف فائرنگ اور فوجی کارروائی اس وقت روکی گئی جب دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان براہِ راست رابطہ ہوا، اور یہ رابطہ اسلام آباد کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا۔

Share This Article