عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 4 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کے بعد 5 اور 6 اکتوبر کو وادی کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی علاقوں میں سیزن کی پہلی برف باری متوقع ہے۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 اکتوبر تک اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور کاشتکاری سے متعلق دیگر کام انجام دے سکتے ہیں نیز تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے مطابق اپنا منصوبہ بنائیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 ستمبر سے 4 اکتوبر کی دوپہر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 4 اکتوبر کی شام دیر گئے کہیں کہیں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 5 سے 7 اکتوبر تک میدانی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد 8 ست 10 اکتوبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 4 اکتوبر تک اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور کاشتکاری سے متعلق دیگر کام انجام دے سکتے ہیں نیز تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے مطابق اپنا منصوبہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 اکتوبر کو دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 5 اور 6 اکتوبر کو شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے علاوہ چناب وادی کے پہاڑی علاقوں اور اہم چوٹیوں پر سیزن کی پہلی برف باری متوقع ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔
انہوں مسافروں، سیاحوں، ٹریکنگ کرنے والوں سے موسمی صورتحال کے مطابق اپنے منصوبے بنانے کا مشورہ دیا ہے۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں صوبے میں بھی شبانہ درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی میں سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین علاقہ رہا ہے جبکہ جموں صوبے میں بانہال میں سب سے زیادہ سردی محسوس کی گئی۔
کشمیر اور وادی چناب کے پہاڑی علاقوں میں 5 اور6 اکتوبر کو سیزن کی پہلی برف باری متوقع
