عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ٹنل کے آ ر پا ر ایک بار پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میںہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ذرائع کےمطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ اگلے کئی دنوں تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 11 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، اس مدت کے دوران موسم کی کوئی بڑی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔ایک ایڈوائزری میں محکمہ مومسیات نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ تمام زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں کیونکہ آنے والے دنوں میں موسمی حالات فیلڈ آپریشنز کے لیے سازگار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسم کی پیشرفت کی نگرانی کرتا رہے گا اور ضرورت کے مطابق اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔