غلام نبی رینہ
کنگن/محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق صحت افزا مقام سونمرگ کے زیرو پوائنٹ زوجیلا اور سونمرگ کے پہاڑوں پر رواں برس کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے باعث سونمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ راواں برس کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کرد یا ہے ،تازہ برفباری کی وجہ سے سرینگر لیہہشاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 7 اکتوبر کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں برشوں کا امکان ہے ۔
پیشگوئی کے عین مطابق موسم میں تبدیلی ،سیاحتی مقام سونمرگ کی پہاڑیوں پر سفید چادر بچھ گئی
