عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے اپنے ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 21 سے 24 جولائی تک بیرونی کاشتکاری کی سرگرمیوں کو معطل رکھیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 جولائی کو موسم گرم اور مرطوب رہنے امکان ہے تاہم اس دروان کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 21 سے 24 جولائی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 24 سے 27 جولائی تک بھی کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک کچھ مقامات پر تیز بارشیں ہوسکتی ہیں اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ کمزور مقامات پر لینڈ سلائنڈنگ، مٹی کے تودے یا پتھر کھسک آنے کے ساتھ سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق اس دوران دریائوں، ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے اور کہیں کہیں نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوسکتا ہے۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 21 سے 24 جولائی تک بیرونی کاشتکاری کی سرگرمیوں کو معطل رکھیں۔
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
