عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (JKUTDMA) کے مطابق آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران کپواڑہ، ہندواڑہ، بارہمولہ، گلمرگ، اُڑی، بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقے، بڈگام، گاندربل، سرینگر، جنوبی کشمیر، پونچھ، پیر پنجال، چناب ویلی اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور تیز رفتار ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ نے عوام کو ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر اور کشتی رانی سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر 112 پر فوری رابطہ کریں۔
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
