عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کم وبیش اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کا امکان ہے۔محکمے کی ایڈوئزری کے مطابق وادی میں 30 اور 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 28 اور 29 مئی کو دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 اور 31 مئی کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور بارشوں کے تیز مرحلوں کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم سے 3 جون تک بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کے مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
محکمے کی ایڈوئزری کے مطابق وادی میں 30 اور 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔وادی میں گذشتہ شب تیز بارشوں، تیز ہوائوں اور شدید ژالہ باری سے معمولات زندگی در و برہم ہو کر رہ گئے۔
وادی میں جہاں کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت گر آنے سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوگئی وہیں سری نگر ہوائی اڈے پر بھی دو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ تیز ہوائوں نے درخت اکھاڑ دئے اور مکانوں کے چھتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان
