عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم دو پہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں جو درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہونے کا باعث بن سکتی ہیں۔
موصوف ماہر موسمیات کے ’ایکس‘اکائونٹ ’کشمیر ویتھر‘کے مطابق وادی میں 27 مئی موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں شام کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 28 مئی کو بھی موسم کی کم وبیش یہی صورتحال رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو بعد دوپہر یا شام کے بعد کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے۔
کشمیر ویتھر کے مطابق 30 مئی کو وادی کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں جبکہ 31 مئی کو موسم خشک رہ سکتا ہے کہ تاہم کچھ ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلیی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جون کو موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 2 جون کو ایک بار پھر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہےگرج چمک کے ساتھ بارشیں علاقے کے لحاظ سے نہیں ہیں اور درست اثرات کے ساتھ پیشگی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ ایسی کسی بھی سرگرمی کی شدت اور وقت مختلف ہوگا۔ اس دوران کچھ علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔
کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کا امکان
