عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں یکم مئی سے 5 مئی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ یکم مئی تک اپنے کھیت کھلیانوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 30 اپریل کو موسم عام طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یکم مئی سے 5 مئی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 6 سے 8 مئی تک موسم ایک بار پھر خشک رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 9 اور 10 کو بھی وادی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ یکم مئی تک جموں وکشمیر میں کہیں کہیں گرم موسم کے ساتھ گرم لہر بھی چل سکتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کی صلاح دی ہے اور گرمی کے شدید اوقات کے دوران گھروں میں رہنے کو ہی کہا ہے۔ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ یکم مئی تک اپنے کھیت کھلیانوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ادھر وادی میں دن کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ رات کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔
کشمیر میں سب سے سرد مقام سیاحتی مقام پہلگام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صوبہ جموں میں سرد ترین جگہ بانہال رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر میں یکم مئی سے 5 مئی تک ہلکی بارش کا امکان
