عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//ایک ہفتہ تک مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بعد موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کیلئے خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران پھر شہر آفاق گلمرگ او ر پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت منفی میں درج کیا گیا۔
دن میں کھلی دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر میں بہار جیسے موسم سے لوگوں میں خوشی کی لہر لوٹ آئی ہے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت کافی بہتر ہو گیا ہے ۔وادی کشمیر میں اگرچہ دن بھر دھوپ کھلی رہتی ہے تاہم مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ درج ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار اور سوموار کشمیر صوبے میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ کپوارہ میں 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور سرینگر میں 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اتوار کو دوسرے سٹیشنوں میں سب سے زیادہ رہامحکمہ موسمیات کے مطابقاتوار اور سوموار کی درمیانی رات کے دوران ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کئی مقامات پر کشمیر ڈویژن میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ اور کمی دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں سب سے کم منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 17سے 26مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ایک ہفتہ طویل خراب موسم کے بعد وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے بہا ر جیسا سماں
