عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ ایک ہفتے کے وسیع پیمانے پر برف وباراں کے بعد وادی کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اتوار کو موسم ابر آلود مگر بعد دوپہر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 17 سے 25 مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چبویس گھنٹوں کے دوران 16.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں اس دوران 19.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران14.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں 11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔گلمرگ، پہلگام اور قاضی گنڈ میں اس دوران تازہ ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت1.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر میں ایک ہفتے کے برف وباراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری
