جموں وکشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں پہاڑی مقامات پر ہلکی بارش کے امکان ہیںوہیں جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دریں اثنا، سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس، پہلگام 6.1 اور گلمرگ میں 6.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
لداخ خطہ کے دراس قصبے میں 3 ڈگری، کرگل میں 9.1 اور لیہہ میں 5، جبکہ جموں میں 23.1 ڈگری، کٹرہ میں 21، بٹوت میں 13.1، بانہال میں 9.6 اور بھدرواہ میں 11.2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔