سری نگر// چند دنوں کی وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے بعد، جموں و کشمیر میں جمعہ کو موسم بہتر ہوا اور 10 اپریل تک “بنیادی طور پر خشک” رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 11 اپریل کو دوپہر/شام تک الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے عہدیدارنے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا اور یہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ پر درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ، بٹوت میں 1.4 ، کٹرہ میں 12.6 اور بھدرواہ میں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 6.0 اور منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔