عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بارہ اضلاع کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کی وجہ سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق کٹھوعہ، سانبہ، اُدھم پور، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، ریاسی، جموں، راجوری، پونچھ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں فلش فلڈ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ضروری احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ نے تمام متعلقہ اضلاع کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حفاظتی پروٹوکول کے مطابق اقدامات کریں تاکہ عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
