عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگری/سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران کپواڑہ، ہندواڑہ، بارہمولہ، گلمرگ، اُڑی، بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقوں، بڈگام، گاندربل، سرینگر، جنوبی کشمیر، پونچھ، پیر پنجال، چناب ویلی اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور شدید بارشیں متوقع ہیں ـ انھوں نے مزید کہا ہے کہ زمین کھسکنے کا بھی خطرہ ہے۔ صورتحال کے پیش نظر بلاضرورت سفر سےگریز کریں اور ہنگامی صورت حال میں 112 پر رابطہ کریں۔
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
