سابق کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے آج کشتواڑ میں ایک عوام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی، زمین و نوکریوں کے حقوق اور ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے وہ کام کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اب جموں وکشمیر میں مزید قتل و غارت نہیں ہونے دیں گے، وہ وقت چلا گیا جب مذہب اور علاقے کے نام پر سیاست کر کے لوگوں کو تقسیم کیا جاتا تھا اور قتل و غارت کی جاتی تھی۔