عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا دعویٰ ہے کہ نیشنل کانفرنس بڈگام اور نگروٹہ کی دونوں اسمبلی سیٹوں کو حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمر عبداللہ کی قیادت میں لوگوں کو بہتر روڈ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاجو لوگوں کے کام پچھلے سالوں سے رکے پڑے ہیں ان کو مکمل کیا جا رہا ہے اور جو عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار نے لوگوں سے وعدے کئے ہیں ان کو ایک ایک کرکے پورا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاپچھلی سرکار کے اودھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر اس حکومت نے کام کئے ہوتے تو آج تک صنعت نگر برج نا مکمل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پرانے کاموں کو بھی مکمل کر رہی ہے اور نئے پروجیکٹ بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔بڈگام اور نگروٹہ ضمنی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر سریندر چودھری نے کہانگروٹہ میں عمر عبداللہ کی ایک بڑی ریلی ہوئی ہم دونوں بڈگام اور نگروٹہ سیٹیں حاصل کریں گے۔انہوں نے کہالوگ کہتے ہیں کہ ہم نے بی جے پی کو جتانے کے لئے نگروٹہ میں اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ایسا بالکل نہیں ہے، ہم دونوں سیٹیں جیتیں گے اور ہمارے امید وار اسمبلی میں آئیں گے۔
ہم بڈگام اور نگروٹہ کی دونوں سیٹیں جیتیں گے: سریندر چودھری