جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کریں گے: الطاف بخاری

Mazar Khan
1 Min Read

جموں وکشمیراپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی جلد ہی جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کرے گی تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرامن اور معمول کی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا، ”ہمارے نوجوان پرامن اور باوقار زندگی کے مستحق ہیں چاہے ان سے ماضی میں کچھ غلطیاں ہی کیوں نہ ہوں۔ اس طرح ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی پارٹی جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کیلئے ایک کمیٹی بنائے گی۔

Share This Article