چنئی/قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں موجود 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور ایک بھی نشانہ ضائع نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی صلاحیت اور تکنیکی مہارت پر ہمیں فخر ہے جس کی بدولت ہم سرحد پار سے درپیش خطرات کو مؤثر انداز میں ختم کرنے کے قابل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اس قدر دقیق تھی کہ بھارت کو یہ معلوم تھا کہ کون کہاں موجود ہے، اور پوری کارروائی صرف 23 منٹ میں، رات ایک بجے کے بعد مکمل کی گئی۔
ڈوول نے مزید کہا، اس کے بعد پاکستان کی جانب سے دعوے کیے گئے کہ انہوں نے یہ کیا اور وہ کیا۔ لیکن آپ مجھے ایک بھی تصویر یا ثبوت دکھا سکتے ہیں جس سے بھارت کو نقصان پہنچنے کا اشارہ ملتا ہو؟
این ایس اے اجیت ڈوول نے باتوں کا اظہار آئی آئی ٹی مدراس کے 62ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔