عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/فضائیہ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستانی افواج نے مبینہ طور پر پاکستان کی کیرانہ ہلس میں واقع جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
ایئر مارشل بھارتی نے یہ بات پیر کو یہاں آپریشن سندور پر خصوصی بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب میں کہی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان نے کیرانہ ہلز میں اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں ایک جوہری ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود بتائی گئی تھی، ایئر مارشل بھارتی نے کہاکہ “یہ بتانے کے لیے آپ کا شکریہ کہ کیرانہ ہلز میں کچھ جوہری تنصیبات ہیں اور ہمیں اس کا علم نہیں تھا۔ ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو۔”
ایئر مارشل نے کہا کہ ہماری لڑائی دہشت گردوں اور ان کے انفراسٹرکچر کے خلاف تھی تاہم یہ افسوسناک ہے کہ پاک فوج نے مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کا فیصلہ کیا اور اس نے ہمیں اسی طرح جواب دینے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں سے پاکستان کے فوجی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے لیکن ہندوستان کے تمام فوجی اڈے اور تمام نظام مکمل طور پر کام کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں کسی بھی مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔
ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو: ایئر مارشل بھارتی
