لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر سرکار کوشاں: نائب وزیر اعلیٰ

Mazar Khan
2 Min Read

یو این آئی

جموں// نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے منگل کے روز کہاکہ عمر عبداللہ کی سربراہی والی سرکار لوگوں کے سبھی مسائل حل کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ لوگوں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھا ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے نوشہرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں اس بار نیشنل کانفرنس کو ایک مضبوط منڈیٹ ملا ہے اور ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔
نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ پہلی دفعہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں نوشہرا حلقے سے چنے ہوئے نمائندے کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن منشور میں این سی نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
ان کے مطابق ابھی نئی سرکار کو معروض وجود میں آئے ایک مہینہ بھی مکمل نہیں ہوا ہے تاہم اس کے باوجود بھی کابینہ میٹنگ کے دوران ریاستی درجے کی بحالی ، اسمبلی میں قرارداد ، مفت بجلی اور نومبر سیشن کے حوالے سے حکومت نے فیصلہ لیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں کے دوران حکومت کی جانب سے کئی اہم فیصلے لئے جارہے ہیں۔

Share This Article