عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے تحت طے شدہ بزنس رولز اور حدود کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔
یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ حال ہی میں 48 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے کے سلسلے میں انہوں نے مکمل ذمہ داری سے اور ری آرگنائزیشن ایکٹ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کارروائی کی۔
ناصر اسلم وانی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی اپنے دائرہ اختیار کو جانتی ہے۔
انہوں نے کہا، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے تحت طے شدہ بزنس رولز اور حدود پر عمل درآمد ہو۔