سری نگر// جل شکتی حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک سروس ریزروائر کی صفائی کی وجہ سے سری نگر کے کئی علاقوں میں 14 مارچ کو پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔
آج جاری ایک نوٹس کے مطابق، 15 لاکھ گیلن کی گنجائش والے ’سروس ریزروائر‘ کو صاف کیا جانا ہے اور اس سلسلے میں کئی علاقوں کو 14 مارچ کی صبح 10 بجے سے 15 مارچ کی صبح 6 بجے تک پانی کی سپلائی نہیں ملے گی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے نوٹس کے حوالے سے بتایا ، جن علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگی ان میں چنا پورہ، نٹی پورہ، باغات، راولپورہ، رام باغ، ہفت چنار، تلسی باغ، گوگجی باغ، وزیر باغ، سولینا، جواہر نگر، راج باغ، ہمہامہ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
سری نگر کے کئی علاقوں میں 14مارچ کو پانی کی فراہمی متاثر رہے گی
