عظمیٰ ویب ڈیس
سرینگر/ پیپلز کانفرنس کے صدر اور ہندواڑہ سے ایم ایل اے سجاد لون نے وقف قوانین میں مجوزہ ترمیم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
سجاد لون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا وقف کی تعریف ہی یہ ہے کہ وہ ان جائیدادوں کا محافظ ہوتا ہے جو اجتماعی طور پر مسلمانوں کی ملکیت ہوتی ہیں۔ یہ ایک اسلامی تصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی یہ تجویز مسلمانوں کے مذہبی خودمختاری پر براہ راست حملے کے مترادف ہے۔
”پارلیمنٹ کی مجوزہ ترمیم ہمارے عقیدے میں کھلی مداخلت ہے، جس کا مقصد جائز متولیوں کو ان کے اختیارات سے محروم کرنا ہےـ
انہوں نے زور دے کر کہا اور اس اقدام کو ایک اور دائیں بازو کی مداخلت قرار دیا۔