Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

وقف بل تنازعہ: جموں و کشمیر کی تمام بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں بل کے خلاف قراردادیں پڑھی گئیں

KU Admin
Last updated: April 11, 2025 5:46 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر کے فیصلے اور اپیل کے مطابق، وادی کشمیر، خطہ چناب، جموں، لیہہ اور کرگل کی تمام بڑی مساجد، خانقاہوں، امام بارگاہوں، آستانوں اور زیارت گاہوں میں مجلس کے اراکین اور ائمہ کرام نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مجلس کی مرتب کردہ قرارداد کو پڑھ کر عوام کی حمایت حاصل کی گئی۔
اس دوران مجلس سے وابستہ سرکردہ اراکین، علما اور مشائخ نے مجلس کے امیر، میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی اور آج بھی انہیں جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور اپنے منصبی و ملی فرائض کی انجام دہی سے روکنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
علما نے حکومتی رویے کو آمرانہ، غیر جمہوری اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ طرز عمل اہلِ کشمیر کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
قرارداد کا متن:متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر نے وقف ترمیمی قانون 2025 کی منظوری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کی کئی دفعات مسلم برادری کے لیے وقف ادارے کے مذہبی اور تاریخی کردار کو متاثر کرتی ہیں۔
یہ نیا قانون وقف املاک کے انتظام و انصرام میں بنیادی تبدیلیاں متعارف کرواتا ہے، جس سے مسلم برادری کے روایتی، شرعی اور خودمختار کردار کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ذیل میں قانون کے چند اہم نکات بیان کیے گئے ہیں جن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے:
مسلم قیادت والے وقف بورڈز کے اختیارات میں کمی اور غیر مسلم و سرکاری افسران کو زیادہ اختیارات دیے جانے سے وقف کے مذہبی و فلاحی کردار کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔مرکزی و ریاستی وقف بورڈز میں غیر مسلم افراد کی شمولیت کی اجازت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے مسلمان ہونے کی شرط ختم کرنا، اس ادارے کے مذہبی تشخص سے انحراف سمجھا جا رہا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کو جائیداد کو وقف قرار دینے یا نہ دینے کا اختیار دینا، یکطرفہ فیصلوں کا موجب بن سکتا ہے اور وقف بورڈ کے اختیارات کو کمزور کر سکتا ہے، خاص طور پر متنازع جائیدادوں کے حوالے سے۔وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 40 کو منسوخ کرنا، ان جائیدادوں کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیتا ہے جو طویل عرصے سے وقف سمجھی جاتی رہی ہیں۔
“وقف بالاستعمال” کے تصور کو ختم کرنا — یعنی وہ مساجد، قبرستان اور مزارات جو صدیوں سے زیر استعمال ہیں لیکن ان کے پاس جدید دستاویزات موجود نہیں — ان کی وقف حیثیت ختم ہونے کا خدشہ ہے۔وقف ٹربیونلز کے فیصلوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی گنجائش دینا، عدالتی عمل کو طول دے سکتا ہے اور وقف اداروں کی خودمختاری پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
یہ تمام نکات مسلم برادری میں فکری و عملی سطح پر گہری تشویش کا سبب بن رہے ہیں، کیونکہ وقف ادارے مذہبی، تعلیمی اور فلاحی میدانوں میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا انتظام ایسے افراد کے ہاتھ میں ہونا چاہیے جو ان اداروں کے مذہبی اور شرعی پہلووں سے بخوبی واقف ہوں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گانٹہ مولہ بارہمولہ میں ایل جے ایچ پی نہر سے تیسرے شخص کی نعش بھی برآمد، علاقہ ماتم کناں
تازہ ترین
وادی کشمیر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی موسمی ایڈوائزری جاری
تازہ ترین
جموں کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا ، مرکز اس کیلئے وعدہ بند :منوج سنہا
برصغیر
وزیر اعلیٰ نےآج اُس بے بسی کا تجربہ کیا جس کا روزانہ ہر کشمیری کو سامنا کرنا پڑتا ہے: میرواعظ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام، مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

July 14, 2025
تازہ ترینکشمیر

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترین

ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام

July 14, 2025
تازہ ترین

تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?