عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/متحدہ مجلسِ علما جموں وکشمیر کے ترجمان کے مطابق وقف ترمیمی بل 2025 پر غو و خوض کے حوالے سے مجلس کا جو اجلاس سوموار 7 اپریل 2025 کو میرواعظ منزل، نگین میں منعقد ہونا تھا اب موخر کر کے مذکورہ اجلاس بدھ 9 اپریل 2025 کو منعقد ہو رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ کے کشمیر کے مجوزے دورے کے پیش ِ نظر کیا گیا کیونکہ امکان ہے کہ حکام اس اجلاس کی اجازت نہ دیں۔متحدہ مجلس علماءکے تمام معزز اراکین سے مو دبانہ گزارش ہے کہ وہ مذکورہ اجلاس میں وقت مقررہ پر ذاتی طور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وقف ترمیمی بل : متحد ہ مجلس علماء کا اجلاس 9اپریل کو طلب
