عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے بدھ کے روز وقف ترمیمی بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مسلم کمیونٹی کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔
درخشاں اندرابی نے کہا کہ لوک سبھا میں آج پیش کیا گیا بل مسلمانوں کے خلاف نہیں ۔
انہوں نے کہا، “ایسا نہیں لگتا کہ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا بل مسلمانوں کے خلاف ہے۔ اگر وقف کے پاس اتنی زیادہ زمین ہے تو پھر اتنے سارے مسلمان غریب کیوں ہیں؟ اگر وقف بورڈ کو صحیح طریقے سے منظم اور جوابدہ بنایا جائے تو ہماری کمیونٹی کے لوگوں کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی شق شامل نہیں ہے۔”
جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرسن نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت مسلم کیمونٹی کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔
ان کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی سب کا ساتھ اور سب کا وکاس میں یقین رکھتی ہے۔
وقف ترمیمی بل میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی شق شامل نہیں: درخشاں اندرابی
